November 26, 2020

2 کروڑ روپئے مالیتی 2 ہزاراور5 سوکے نوٹوں سے بھرا بیاگ لگا پولیس کے ہاتھ

2 کروڑ روپئے مالیتی 2 ہزاراور5 سوکے نوٹوں سے بھرا بیاگ لگا پولیس کے ہاتھ
Photo Credit To file

حیدرآباد 20 اکتوبر (اردولیکس) ریاست آندھراپردیش کے گنٹورمیں دوکروڑ روپئے مالیت کے نقلی نوٹ پولیس نے ضبط کرلئے۔ ایٹوکوربائی پاس کے قریب وینگل پالم گاوں کے پاس پولیس کو ایک مشبتہ بیاگ دستیاب ہوا کھول کردیکھنے پراس میں 119 بنڈل 2 ہزارروپئے کے نقلی نوٹوں کے اور500 روپئے کے نقلی نوٹوں کے 17 بنڈل دستیاب ہوئے۔ سمجھا جاتا ہے کہ نقلی نوٹ اے ٹی ایم مشینوں میں جمع کرکے اصلی نوٹ نکالنے کے مقصد سے یہ نوٹ تیارکئے گئے تھے۔ پولیس اس معاملہ کی پوری چھان بین کررہی ہے۔

Post source : urduleaks