تلنگانہ

بنڈی سنجے کا دورہ عادل آباد _ بی آر ایس کانگریس کے کئی قائدین اور کارکنوں کی بی جے پی میں شامل

عادل آباد _ تلنگانہ بی جے پی کے ریاستی صدر بنڈی سنجے نے  ہفتہ کی شام ضلع عادل آباد کا دورہ کیا اور پارٹی قائدین و کارکنان کے ہمراہ شہر مستقر عادل آباد کے مختلف چواراہوں پر ریلی نکالی۔بعد ازاں ایک خانگی فنکشن ہال میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بی آر ایس پارٹی اور مجلس اتحاد المسلمین کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔ بنڈی سنجے کی عادل آباد آمد کے موقع پر بی جے پی پارٹی کارکنوں نے جم کر "جے شری رام” کے نعرے لگاتے ہوئے دیکھے گئے۔بنڈی سنجے نے اپنے خطاب میں بی آر ایس پارٹی کو بار اینڈ ریسٹورانٹ پارٹی کا نام دیا۔اس موقع پر ضلع صدر پایل شنکر،ایم پی سویم باپو راؤ اور دیگر قائدین موجود تھے۔

اس موقع پر بی آر ایس اور کانگریس کے کئی قائدین بی جے پی میں شامل ہوگئے ۔جن میں قابل ذکر ڈی جیون ،درگم راجیشور، گنٹا سنتوش، شری شیوا، ناگیندر  اور دیگر شامل ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button