نیشنل

مسلمانوں کو ووٹنگ سے دور رکھنے کی کوشش۔ ممتا بنرجی

نئی دہلی۔ چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی نے مودی حکومت پر تنقید کی اور انہوں نے الزام عائد کیا کہ ووٹنگ کے انتظامات اس طرح کیے گئے ہیں کہ مسلمان ووٹ نہ ڈال پائیں۔

 

انہوں نے مرشد آباد میں انتخابی ریالی سے خطاب کرتے ہوئے عازمین حج کو مبارکباد دی اور کہا کہ وہ ووٹ ڈالیں اور حج پر جائیں۔ممتا بنرجی نے کہا کہ اضلاع میں بھی اسی طرح کے انتظامات کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کیونکہ ان لوگوں نے جان بوجھ کر ایسا کیا ہے تاکہ مسلمان ووٹ نہ ڈال پائیں۔ ممتا بنرجی حج سیزن کے دوران ملک میں انتخابات پر تبصرہ کر رہی تھیں۔انہوں نے مرکزی فورسز پر بی جے پی کی ہدایت پر کام کرنے کا الزام عائد کیا

 

اور کہا کہ وہ بی جے پی کی ہدایت پر عمل نہ کریں اور ایسا کوئی کام نہ کریں کہ آپ کو بعد میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button