November 26, 2020

بھارت بایوٹیک کی کورونا ویکسین ” کوویکزن” کو تیسرے مرحلے کے ٹرائلز کی اجازت

بھارت بایوٹیک کی کورونا ویکسین ” کوویکزن” کو تیسرے مرحلے کے ٹرائلز کی اجازت

حیدرآباد _22 اکتوبر ( اردو لیکس)میڈیکل ریسرچ کونسل آف انڈیا  کے اشتراک سے حیدرآباد  کی فارما کمپنی بھارت بایوٹیک کو تیسرے مرحلے کے کورونا ویکسینیشن کی اجازت مل گئی ہے ۔ ڈی سی جی آئی نے کوویکزن کے کلینیکل ٹرائلز کے تیسرے مرحلے کی منظوری دے دی ہے ، بھارت بائیوٹیک نے 2 اکتوبر کو کورونا ویکسین کے ٹرائلز کے تیسرے مرحلے کی منظوری کے لئے ڈی سی جی آئی کو درخواست دی تھی ۔ بھارت بایوٹیک نے ڈی جی سی آئی کو دی گئی درخواست میں کہا ہے کہ وہ ملک بھر میں 10 ریاستوں میں 19 مختلف مقامات پر 18 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں پر تحقیق کرے گی۔ دوسری طرف ، زائڈس کیڈیلا کے ذریعہ تیار کردہ کوویڈ ویکسین کلینیکل ٹرائلز کے دوسرے مرحلے میں ہے۔ آکسفورڈ ویکسین جو پونے میں واقع سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا ایسٹروجینیکا کے اشتراک سے تیار کی گئی ہے ملک میں کلینیکل ٹرائلز کے دوسرے اور تیسرے مرحلے میں ہے۔

Post source : urduleaks