این آر آئی

یوم الوطنی پر 133 انڈین تارکین کی طرف سے خون کا عطیہ

ریاض ۔ کے این واصف

سعودی کا یوم الوطنی مقامی اور خارجی باشندوں نے اپنے اپنے انداز میں منایا۔ طائف شہر مین ہندوستانیون کے ایک گروپ نے اس موقع پر خون کا عطیہ دیا جو ایک قابل قدر انسانی خدمت ہے۔ تفصیلات کے مطابق طائف میں مقیم 133 انڈین تارکین نے یوم الوطنی کی مناسبت سے خون کا عطیہ دیا ہے۔سبق ویب سائٹ کےمطابق طائف کے کنگ عبد العزیز ہسپتال میں خون کا عطیہ دیا گیا ہے۔

محکمہ صحت کے ترجمان سراح الحمیدان نے کہا ہے کہ ’خون کا عطیہ کرنے پر انڈین تارکین کا شکریہ ادا کرتے ہیں‘۔انہوں نے کہا ہے کہ ’ہسپتال کے بلڈ بنک میں خون کا ذخیرہ بڑھ جانے کے باعث پورے خطے کے ہسپتالوں کو فائدہ ہوگا‘۔انہوں نے شہریوں اور تارکین سے اپیل کی ہے کہ خون کا عطیہ دے کر ہزاروں مریضوں کی مدد کی جاسکتی ہے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب مین برسرے کار ہندوستانی باشندے اپنے وطن کے قومی دن (15اگسٹ، 26 جنوری) پر بھی یہان بڑے پیمانے پر بلڈ ڈونیشن کیمپ کا اہتمام کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button