December 03, 2020

تلنگانہ میں بیٹے کے ہاتھوں ماں کا قتل، وحشی نوجوان کٹے ہوئے سرکے ساتھ فرار

تلنگانہ میں بیٹے کے ہاتھوں ماں کا قتل، وحشی نوجوان کٹے ہوئے سرکے ساتھ فرار
Photo Credit To immagine

حیدرآباد 24 اکتوبر(اردولیکس) تلنگانہ کے ضلع ناگرکرنول میں رونما دل دہلا دینے والی واردات میں ایک شیطان صفت بیٹے نے اپنی ماں کا قتل کردیا اوراس کا سرکاٹ کراپنے ساتھ لے گیا۔ تفصیلات کے مطابق مقتول 60سالہ چندرماں کو دو بیٹے تھے۔اس کا بڑا بیٹا گاوں میں اپنی بیوی اور بچوں کے ساتھ مقیم تھا جبکہ اس کا چھوٹا بیٹا45سالہ راملو اپنی بیوی سے علحدگی کے بعد اپنی ماں کے ساتھ مقیم تھا۔وہ شراب کا عادی تھا اور رقم کے لئے اپنی ماں سے اصرار کرتا تھا۔گذشتہ شب راملو حالت نشہ میں گھر واپس ہوا اور اس نے ماں سے رقم دینے کا مطالبہ کیا۔جب ضعیف ماں نے رقم دینے سے انکار کیا تو ملزم نے اس کے ساتھ جھگڑا کیا اور اسی دوران اس نے درانتی سے وار کرکے ماں کو ہلاک کردیا۔اپنی گرفتاری کے خوف سے ملزم ماں کا کٹا ہوا سر لے کر وہاں سے فرار ہوگیا۔ پولیس اسے ڈھونڈ رہی ہے۔

Post source : urduleaks