اسپشل اسٹوری

3 سال‌کے‌بچے نے سانپ کو کاٹ لیا۔ اترپردیش میں عجیب و غریب واقعہ

نئی دہلی: اتر پردیش میں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا۔ گھر کے باہر کھیلنے والے چھوٹے بچے نے سانپ کو کاٹ لیا۔ اس واقعہ سے مقامی سطح پر سنسنی پھیل گئی۔ یہ واقعہ مدنا پور، فرخ آباد ضلع کوتوالی، محمد آباد میں پیش آیا۔ مقامی دنیش سنگھ اپنی ماں اور تین سالہ بیٹے کے ساتھ رہتا ہے۔ ہفتہ کو لڑکا گھر کے سامنے کھیل رہا تھا۔ اسی دوران ایک سانپ کا بچہ اس لڑکے کی طرف آیا چھوٹے بچے نے اسے پکڑا اور منہ میں ڈال کر کاٹ لیا جس کے نتیجے میں  سانپ مر گیا۔

 

 

 

کچھ دیر بعد لڑکا بے ہوش ہوگیا، فوری طور پر لڑکے کے گھر والے مردہ سانپ کو پولی تھین بیگ میں ڈال کر بچے کو لے کر ہاسپٹل پہنچے۔ہسپتال کے ڈاکٹروں نے فوری علاج شروع کردیا۔ ڈاکٹروں نے لڑکے کو 24 گھنٹے نگرانی میں رکھا اور اعلان کیا کہ اس کی جان کو کوئی خطرہ نہیں ہے جس پر سب نے راحت کی سانس لی کیونکہ لڑکا محفوظ اور صحت مند تھا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ لڑکے کی حالت مستحکم ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button