December 03, 2020

ہیلمٹ پوچھنے پر خاتون نے کردی کانسٹیبل کی پٹائی_ ویڈیو وائرل

ہیلمٹ پوچھنے پر خاتون نے کردی کانسٹیبل کی پٹائی_ ویڈیو وائرل

ممبئی _24 اکتوبر ( اردو لیکس) ممبئی میں  بغیر ہیلمٹ گاڑی چلانے والی خاتون کو روکنے پر خاتون برہم ہوگئی اور اس نے  ٹریفک کانسٹیبل کی پٹائی کرتے  ہوئے اس کا شرٹ پھاڑ ۔ یہ واقعہ ممبئی کی مصروف سڑک پر پیش آیا لیکن کسی نے بھی اس خاتون کو روکنے کی کوشش نہیں بلکہ اس منظر کی ویڈیو لیتے دیکھے گئے۔۔ فی الحال یہ ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو دیکھنے والے شیوسینا کے لیڈر سنجے راوت مشتعل ہوگئے۔ پولیس کانسٹیبل پر حملے کی شدید مذمت کی ۔ انہوں نے کہا کہ خاتونِ نے جو کام کیا وہ پولیس  کی توہین ہے ، جو ممبئی پولیس کی خود اعتمادی کی بات ہے اور اس کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دیا ہے۔ نیز ، اپنے ٹویٹ میں ، انہوں نے مہاراشٹر کے وزیر داخلہ انیل دیشمکھ کو ٹیگ کیا اور ویڈیو شیئر کی۔  یہ واقعہ جمعہ کی سہ پہر کو پیش آیا تھا۔ یہ واقعہ کاٹن ایکسچینج چیک پوسٹ پر پیش آیا۔ یہ حملہ  ناتھ پارٹھے نامی ٹریفک کانسٹیبل پر ہوا۔حملے کی اطلاع متعلقہ پولیس  اسٹیشن کو دی گئی فوری طور پر خاتون کانسٹیبل جائے وقوعہ پر پہنچی۔ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ کانسٹیبل پر حملہ کرنے والی خاتون کی شناخت 30 سالہ سدویکا رامکانت تیواری کے نام سے ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ ایک نوجوان بھی تھا جس کی شناخت 26 سالہ محسن خان کے نام سے ہوئی ہے۔ ان دونوں کو لوک مانیا تلک مارگ پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا۔ سدویکا رامکانت تیواری کے خلاف سرکاری ملازم  پر حملہ کرنے کے الزام میں دفعہ 353 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ دونوں پر بھی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

Post source : urduleaks