جنرل نیوز

سعادت گنج کے عمر فاروق انصاری کو کرغزالستان کی جلال آباد یونیورسٹی سے ایم بی بی ایس کی ڈگری اور اعزاز سے نوازا گیا

 بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری)تعلیم ہر فرد کی بنیادی ضروریات میں سے ایک ہے۔  خواہ امیر ہو یا غریب ، مرد ہو یا عورت۔  یہ انسانی حق ہے جسے کوئی نہیں چھین سکتا۔  اگر دیکھا جائے تو انسان اور حیوان میں صرف تعلیم کا ہی فرق ہے۔  تعلیم ہی معاشرے میں ترقی کی ضامن ہے۔  تعلیم کے بغیر کوئی بھی انسان اس دنیا میں اعلیٰ مقام تک نہیں پہنچ سکتا۔ نہ ہی تعلیم کے بغیر کوئی شخص دنیاوی نظام چلا سکتا ہے۔
   ہمارے آبائی قصبہ سعادت گنج ضلع بارہ بنکی کے باشندوں کے لیے یہ خبر بہت خوش آئند ہے کہ سعادت گنج کے ماسٹر محمداسلم اسماعیلی کے صاحبزادے عمر فاروق انصاری جو بیرون ملک کرغزالستان کی جلال آباد اسٹیٹ یونیورسٹی میں ایم بی بی ایس کی تعلیم حاصل کر رہے تھے۔
  ان کی پڑھائی مکمل ہو چکی ہے۔  اب وہ ڈاکٹر بن گئے ہیں۔  ایک دن قبل یونیورسٹی کے ایک پروگرام میں انہیں اعزاز سے نوازا گیا ہے اور ڈگری دے دی گئی ہے۔ یہ ہمارے قصبہ کے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے۔  اب ہمارے سعادت گنج کے طلباء تعلیم حاصل کرنے کے لئے بیرون ملک جا کر غیرملکی ڈگریاں حاصل کر رہے ہیں۔آج ان کے والدین اور ان کے گھر والے بہت فخر محسوس کررہے ہوں گے۔ ہم سبھی ان کے روشن مستقبل کی خواہش کرتے ہیں۔  اللہ تعالیٰ ان کو دونوں جہان میں ڈھیروں ترقی اور کامیابی عطا فرمائے۔  (آمین)

متعلقہ خبریں

Back to top button