نیشنل

اور جب راہول گاندھی نے قلی کا کام کرکے کردیا سب کو حیران

نئی دہلی _ 21 ستمبر ( اردولیکس ڈیسک) کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہول گاندھی نے جمعرات کی صبح نئی دہلی کے آنند وہار انٹر اسٹیٹ بس ٹرمینل کا اچانک دورہ کیا۔اور وہاں کے قلیوں سے ملاقات کرتے ہوئے سرخ رنگ کے قولی کی وردی پہن کر  سر پر سامان اٹھا کر سب کو حیران کردیا۔

سوشل میڈیا میں وائرل ہونے والے ویڈیو میں راہول گاندھی اپنے سر پر نیلے رنگ کا سوٹ کیس اٹھائے ہوئے ہیں جب بھیڑ، بشمول قلیوں نے "راہل گاندھی زندہ باد” کا نعرہ لگا رہے تھے ۔ کانگریس  لیڈر نے آنند وہار کا دورہ کیا تاکہ قولیوں سے ملاقات کی جا سکے اور انہیں درپیش مسائل کے بارے میں تفصیل سے بات کی جا سکے۔

چند دن قبل ہی قلیوں  نے راہول گاندھی سے ان کے مسائل سے واقفیت حاصل کرنے اور ان کی بہتری کے لیے کام کرنے کے لیے ان سے ملاقات کی درخواست کی تھی ۔ اس سے پہلے کانگریس لیڈر نے اسی طرح کے دوروں سے لوگوں کو حیران کر دیا تھا۔

 

حالیہ دنوں راہول گاندھی نے پرانی دہلی سے بنگالی بازار تک فوڈ واک کی تھی ۔ انھوں نے پرانی دہلی میں جامع مسجد کے قریب کھانا کھاتے ہوئے دیکھا گیا۔ انہوں نے سول سروسز کے امیدواروں سے بات چیت کرنے اور ان سے  تبادلہ خیال کرنے کے لیے دہلی کے مکھرجی نگر کا بھی دورہ کیا۔

 

راہول گاندھی نے ہریانہ کے سونی پت کا بھی اچانک دورہ کیا تھا اور کسانوں کے ساتھ کچھ وقت گزارا۔ اس نے سونی پت کے کھیتوں میں بیج بونے میں بھی حصہ لیا، ٹریکٹر چلایا اور خاتون مزدوروں کے کھانے کا مزہ بھی چکھا تھا

متعلقہ خبریں

Back to top button