تلنگانہ

حیدرآباد۔ ایر پورٹ کے پاس تیندوا پکڑا گیا

حیدرآباد۔ شمس آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے آس پاس گھومنے والے تیندوے کو بالآخر پکڑ لیا گیا۔محکمہ جنگلات کی جانب سے تیندوے کو پکڑنے کے لیے پنجرے لگائے گئے تھے۔پچھلے پانچ دنوں سے تین دفعہ تیندوا پنجرے کے پاس آ کر وہاں سے چلا جا رہا تھا

 

جنگلات کے حکام نے تیندوے کو پکڑنے کے لیے پنجرے کے پاس پانچ بکریاں رکھی تھیں تاکہ وہ شکار کی کوشش میں آئے اور پکڑا جائے لیکن شاطرتم تیندوا وہاں آکر چلا جا رہا تھا اور آج وہ پکڑا گیا۔20 سے زیادہ ٹراک کیمرے اور پانچ پنجرے محکمہ جنگلات کی جانب سے یہاں لگائے گئے تھے۔ کچھ ہی دیر میں ایئرپورٹ کے علاقے سے اس تیندوے کو حیدرآباد کے زو پارک منتقل کرنے کے لیے انتظامات کیے جا رہے ہیں

 

اور وہاں سے اس تیندوے کو نلاملا کے جنگلات میں چھوڑ دیا جائے گا۔ حال ہی میں الماس گوہ کے پاس سی سی ٹی وی کیمرے میں تیندوے کے فینسنگ سے چھلانگ لگانے کی ایئرپورٹ حکام نے نشاندہی کی تھی جس کے بعد سے مقامی افراد میں خوف کی لہر پائی جاتی تھی۔ آس تیندوے کے پکڑے جانے کے بعد انہوں نے راحت کی سانس لی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button