تلنگانہ

حیدرآباد میں رانگ سائیڈ ڈرائیونگ کرنے اور ٹریپل رائیڈنگ پر بھاری جرمانے

‏حیدرآباد: شہر حیدرآباد میں ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل آوری کو یقینی بنانے اور سڑک حادثات پر قابو پانے کیلئے سٹی پولیس کی جانب سے ایک اہم فیصلہ لیا گیا ہے‌۔ ٹرپل رائڈنگ اور رانگ روٹ گاڑیاں چلانے والوں کو بھاری جرمانے عائد کئے جائیں گے۔ اگر آپ  رانگ سائیڈ  گاڑی چلاتے ہیں تو 1700 روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا اور اگر آپ ٹرپل رائیڈنگ یعنی موٹر سائیکل پر تین لوگوں کو سوار کرتے ہیں تو 1200 روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ حیدرآباد ٹریفک پولیس نے کہا کہ وہ اس ماہ کی 28 تاریخ سے خصوصی مہم چلائیں گے اور قواعد پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ پولیس کا خیال ہے کہ ٹریفک قوانین پر عمل کر کے جانی نقصان کو روکا جا سکتا ہے۔ پولیس نے کہا کہ یہ خصوصی مہم اور آپریشن صرف ٹریفک کنٹرول اور موٹرسائیکل سواروں کی حفاظت کے مقصد سے چلائی جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button