تلنگانہ

محبوب نگر مستقر میں آج دوپہر دوگھنٹوں کی شدید موسلاددھار بارش _ نشیبی علاقے زیرآب

محبوب نگر: 29 ستمبر (اردولیکس)  محبوب نگر مستقر میں آج دوپہر دوگھنٹوں کی شدید موسلاددھار بارش کی وجہہ سے نشیبی علاقوں میں بارش کا پانی پہنچ گیا جسکی وجہ سے عوام کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔ ضلع ایس پی مسٹر آر وینکٹیشورلو، ایڈیشنل ایس پی مسٹر اے راملو، ایڈیشنل کلکٹر مسٹر تیجس نندلال پوار، صدرنشین بلدیہ کے سی نرسمہلو، کمشنر بلدیہ مسٹر پردیب کمار نے بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور حالات کا جائزہ لیا،

ضلع ایس پی اور ایڈیشنل کلکٹر نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ وہ نشیبی علاقوں بالخصوص بڑے تالاب کے قریبی محلہ جات رامیاباولی ، بی کے ریڈی کالونی ودیگر متاثرہ علاقوں کا رخ نہ کریں کیونکہ پانی کے بہاو میں کافی تیزی ہے، جو لوگ گھروں میں ہیں اپنے گھر سے باہر نہ نکلیں۔ علاوہ ازیں انہوں نے بارش سے متاثرہ علاقوں کے عوام سے کہا کہ وہ حوصلہ رکھیں اور خوف میں مبتلا نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی قسم کے تعاون کے لئے ضلع پولیس سے رابطہ کریں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ضلعی حکام کسی بھی خطرے نمٹنے کے لیے چوکس ہیں، اور عملے کو مناسب اقدامات کرنے کی ہدایت دے رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button