December 06, 2020

حیدرآباد میں ساس کے ہاتھوں داماد کا قتل

حیدرآباد میں ساس کے ہاتھوں داماد کا قتل
Photo Credit To Representative image

حیدرآباد _29 اکتوبر ( اردو لیکس) حیدرآباد میں بیٹی کی موت کا انتقام لینے کا عجیب وغریب واقعہ پیش آیا جس میں ایک خاتون نے اپنے داماد کا چاقو سے قتل کردیا۔یہ واقعہ حیدرآباد کے رامنتا پور میں پیش آیا ۔ ساس نے اپنے بیٹی کی خود کشی کے انتقام میں داماد کو مار ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق رامنتا پور سے تعلق رکھنے والے نوین کی شادی میرپیٹ کی ایک نوجوان لڑکی سے ہوئی تھی۔ نوین کی بیوی نے ان کی شادی کے ایک ماہ بعد خودکشی کرلی۔ متوفی کی والدہ انیتا نے نوین کے خلاف میرپیٹ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی تھی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کرتے ہوئے نوین کو جیل بھیج دیا ۔ نوین کو حال ہی میں جیل سے رہا کیا گیا تھا۔ نوین کی ساس انیتا کو اس کی رہائی کا علم ہوا اور اس نے ، جمعرات کی صبح رامنتاپور میں نوین کے گھر پہنچ گئیں۔ انیتا نے   چاقو سے حملہ کرتے ہوئے نوین کو مار ڈالا۔ اپل پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے اور واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ نوین کے پہلے انیتا سے ناجائز تعلقات تھے بعد میں انیتا نے اپنی بیٹی کی شادی نوین سے کروائی۔

Post source : urduleaks