نیشنل

حیدرآباد سمیت تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے 60 مقامات پر اچانک این آئی اے کے دھاوے

حیدرآباد: نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی کی جانب سے حیدرآباد سمیت تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے کئی مقامات پر دھاوے کئے جا رہے ہیں۔ این آئی اے کے عہدیدار تقریبا 60 مقامات پر وکلا اور انسانی حقوق تنظیموں کے قائدین کے مکانات پر دھاوے کر رہے ہیں۔

 

نیلور کے عثمان صاحب پیٹ میں واقع ضلع کے انسانی حقوق تنظیم کے قائد وینکٹیشور لو کے گھر کی تنقیح کی گئی وہ گزشتہ گزشتہ کئی دہائیوں سے انسانی حقوق تنظیموں میں سرگرم رول ادا کر رہے ہیں۔ ان پر ماؤ نوازوں سے مبینہ تعلقات کا الزام ہے۔

 

اسی طرح انسانی حقوق تحریک میں کلیدی رول ادا کرنے والے اناپورنا، انوشا کے مکانات پر بھی این ائی اے کے عہدیداروں نے دھاوے کئے۔ تروپتی کے رہنے والے ایڈوکیٹ کرانتی چیتنیا نیلور کے ارونا گنٹور کے ڈاکٹر راجہ راؤ کے علاوہ ضلع پرکاشم میں واقع کولا نرمو لنا پوراٹا سمیتی کے قائدین وینکٹ راو، سرینواس راؤ وغیرہ کے مکانات پر بھی دھاوے کیے گئے۔

 

اسی طرح حیدرآباد کے ودھیانگر سے تعلق رکھنے والے نامور ایڈوکیٹ اور انسانی حقوق تنظیم کے قائد سریش کے گھر پر بھی این آئی اے نے چھاپہ مارا۔سریش کے ساتھ ساتھ ان کے رشتہ داروں اور دوستوں کے مکانات پر بھی دھبوے کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔

 

ان پر ماؤنوازوں سے تعلقات اور ما نواز تنظیم میں بھرتی کے عمل میں مدد کرنے کا الزام ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button