جرائم و حادثات

ایک شام چارمینار کے نام۔ لڑکیوں کو چھیڑنے والوں کوسزا

حیدرآباد: لڑکیوں اورخواتین کو چھیڑچھاڑ سے محفوظ رکھنے کیلئے تشکیل دی گئیں شی ٹیمس کی جانب سےگرفتارکئے گئے افراد کو عدالت نے کم از کم دو دن اورزیاد سے زیادہ 8 دن کی سزا سنائی ہے۔ پکڑے جانے والے خواتین کو بلیک میل وپریشان کررہے تھے اوران کی خفیہ طورپرتصویرکشی کررہے تھے۔ سادہ لباس میں موجود شی ٹیمس کے عملہ نے عوامی مقامات پرگشت کرتے ہوئے ان افراد کو رنگے ہاتھوں پکڑا تھا۔ پولیس نے دس نوجوانوں کو پکڑ کرعدالت میں پیش کیا جہاں انھیں سزا سنائی گئی اورجرمانہ عائد کیا گیا۔ پکڑے جانے والوں میں وہ نوجوان بھی شامل ہیں جو ایک شام چارمینار کے نام پروگرام کے دوران خواتین اورلڑکیوں سے چھیڑ چھاڑ کررہے تھے۔ جن افراد کو سزا سنائی گئی ہے ان کی شناخت رضوان خان، حاجی،محمد اسلم،پراوین، راکیش،سیمیول، نریندر، ساوربھ ویاس،کروناکر اورآکاش بتائے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button