November 26, 2020

کاماریڈی سرکل انسپکٹر پولیس رشوت کے الزام میں گرفتار

کاماریڈی سرکل انسپکٹر پولیس رشوت کے الزام میں گرفتار

کاماریڈی _21 نومبر ( اردو لیکس) رشوت کا مطالبہ کرنے والا کاماریڈی کا سرکل انسپکٹر پولیس جگدیش کو گرفتار کرلیا گیا ہے گذشتہ روز اے سی بی  کے عہدیداروں نے کاماریڈی پولیس اسٹیشن کے سرکل انسپکٹر جگدیش کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا تھا تفصیلات کے مطابق 8 نومبر کو کاماریڈی پولیس اسٹیشن میں قمار بازی کا ایک مقدمہ درج کیا گیا تھا جس پر وہاں کے انسپکٹر آئی جگدیش نے اس کیس کے ملزم بی سدھاکر کو پولیس اسٹیشن سے ہی ضمانت پر رہا کرنے کیلئے 5 لاکھ روپئے کا مطالبہ کیا تھا۔ سدھاکر نے اس سلسلہ میں اینٹی کرپشن بیورو میں شکایت درج کروائی تھی جس پر اینٹی کرپشن بیورو نے کارروائی کرتے ہوئے انسپکٹر جگدیش اور ایک شخص سنجئے کو پانچ لاکھ روپئے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔اور اس کے مکانات میں دھاوے کئے ۔آج اسے کریم نگر کی اے سی بی عدالت میں پیش کیا جائے والا ہے

Post source : urduleaks