مبارکباد

امت مسلمہ کو تقوی پر گامزن ہونے کی ضرورت _ مولانا شیخ عارف الدین کلیم مدنی کا عبداللہ کوثر کی دختر کی محفل عقد مسعود سے خطاب

نظام آباد 20/ ( محمد یوسف الدین خان نیوز اینڈ ویوز میڈیا سروس/اردو لیکس ) امت مسلمہ کو اپنی زندگی دین و شریعت تقوی و پرہیزگار ی اختیار کرتے ہوئے گزارنے کی اشد ضرورت ہے مولانا شیخ عارف الدین کلیم مدنی حیدرآباد نے عبداللہ کوٹر( معروف این آر آئی امریکہ) کی دختر کی شادی کے موقع پر منعقد ہ محفل عقد سے خطاب کرتے ہوئے اس کی اہمیت و افادیت پر قرآن و احادیث کی روشنی میں بیش کی طوبا کوثر (یوایس اے) کا عقد مسعود سید غنی فرزند سید صادق الدین مظاہر مرحوم کے ساتھ مقرر ہ وقت پر یونائیٹیڈ پیالیس راجنددارا نگر حیدرآباد میں بحسن خوبی انجام پایا

 

حاضرین سے خطاب کرتے مولانا شیخ عارف الدین کلیم نے کہا کہ خطبہ نکاح میں جن تین قرآن کریم کی آیتیں پڑھی جاتی ہیں ان آیتوں کا جامع پیغام اور خلاصہ یہ ہے کہ اپنی زندگی میں تقوی اختیار کریں انہوں نے کہا کہ خاندانی ازدواجی زندگی کا آغاز شوہر اور بیوی کے ازدواجی تعلقات سے ہے اور اس تعلق کی خوشگواری اور استواری اسی وقت ممکن ہے جب شوہر اور بیوی دونوں ازدواجی زندگی کے آداب و فرائض سے بخوبی واقف ہوں شیخ عارف الدین کلیم مدنی نے کہا کہ نکاح ایک اہم سنت ہے انہوں نے نشاندہی کی معاشرے میں سوشیل میڈیا کے پلیٹ فارمس کئی برائیوں کا سبب بن رہے ہیں جس کی وجہ سے خاندانوں میں بے شمار مسائل رونما ہورہے ہیں انہوں نے ملت اسلامیہ کے نوجوانوں کو تلقین کی کہ وہ برائیو ں سے محفوظ رہے اپنی صلاحیتوں کو بے کار وقت گزاری میں نہ گزارے

 

اس موقع پر عاقدین کے عزیزواقارب و دوست احباب این آر ائیز مختلف شعبہ حیات سے سرکردہ شخصیات جن میں قابل ذکر سیدشاہ نورالحق قادری سابقہ چیئرمین اردو اکیڈمی ،سید عارف، ایس اے علیم سابقہ ریڈکو چیئرمین سابقہ ریاستی وزیر ایم وینکٹیشور راو، ایم اے رحیم سیفی رفعت اللہ بیگ ،شاداب،محمد فاضل ،عبدالقدیر،عبداللہ العمودی (صدیق ) سعودی عرب نصرت،بشرالدین اقبال مصلح احمد ،عبدالخالق، محمد ارشاد عبدالعزیز سرپنچ بابا پور ،محمد اظہر الدین (ایم ایم الیکٹرکلس نظام آباد) محمد یوسف الدین خان ایڈیٹر نیوز اینڈ ویوز میڈیا سروس ، رحیم شاکر ،قدررت اللہ خان قمر (پیراڈائز کیٹرنگ) محمد یحیی ظفر صدرِ بیت المال نظام آباد ، محمد عبد الخلیل، قیوم نشاط قائد ٹی آر ایس بانسواڑہ ، محمد بدر (الماس کلکشن) محمد شفیق خاں ،ایم‌ اے قیصر، محمد عبد القدیر ،اشوک ، شامل ہیں عبداللہ کوثر ،عبد الحنان فیضان ،محمد عبد الخالق ، ایم اے عزیز نے مہمانوں کا استقبال کیا

متعلقہ خبریں

Back to top button