جرائم و حادثات

لفٹ لینے کے بہانے بلیک میل کرکے لوٹ لینے والی خاتون حیدرآباد میں گرفتار

حیدرآباد۔لفٹ لینے کے بہانے گاڑی میں سوار ہوکر لوگوں کو دھمکا کر لوٹ لینے والی شاطر خاتون کو جوبلی ہلز پولیس نے گرفتار کرلیا۔

 

پولیس کے مطابق 32 سالہ خاتون سلطانہ کے خلاف ایک شخص نے شکایت درج کروائی جس کے بعد اس خاتون کے خلاف کاروائی کی گئی۔‌کار‌سوار‌شخص نے اپنی شکایت میں کہا کہ وہ کار میں جارہا تھا کہ کے بی آر پارک کے پاس ایک خاتون نے اس سے لفٹ مانگی۔

 

شکایت کنندہ نے بتایا کہ اس نے خاتون کو لفٹ دے دی کچھ دور جانے کے بعد خاتون نے اپنے کپڑے پھاڑ لیے اور اسے بلیک میل کرتے ہوئے کہنے لگی کہ اگر وہ اسے منہ مانگی رقم نہیں دیتا ہے تو وہ اس کے خلاف عصمت ریزی کی کوشش کا مقدمہ درج کروائے گی۔

 

اس‌شخص نے خاتون کو کچھ روپے دے کر وہاں سے بھجوا دیا اور پولیس سے رجوع ہو کر اس بات کی شکایت کی۔ پولیس نے خاتون کو گرفتار کر لیا۔ تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ یہ خاتون اس طرح کے 17 واقعات میں ملوث ہے

 

اور وہ لفٹ کے بہانے گاڑی میں سوار ہو کر لوگوں کو دھمکا کر لوٹ لیا کرتی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button