جنرل نیوز

اوٹکور میں بی آر ایس پارٹی کی جانب سے چیف منسٹر چندرشیکھرراو کی تصویر کو دودھ سے نہلایا گیا _ رکن اسمبلی سی۔رام موھن ریڈی کی تقریب میں شرکت

اوٹکور: 03 اگست (اردو لیکس) ریاست تلنگانہ میں کسانوں کے قرضہ جات کی معافی پروگرام میں مکتھل رکن اسمبلی جناب سی۔رام موھن ریڈی نے مکتھل حلقہ کے اوٹکور منڈل کےمختلف مواضعات میں تلنگانہ کے چیف منسٹر جناب کے۔ چندرا شیکھر راؤ کے اعلان کے موقع پر کسانوں کے قرضہ جات کی معافی پروگراموں کو روبعمل لایاگیا۔

 

اس موقع پر اوٹکور بس اسٹیشن پر بابا صاحب امبیڈکر کے مجسمہ کو پھول مالا ڈال کر بھر بور خراج عقیدت پیش کیا۔اور تلنگانہ کے چیف منسٹر جناب۔کے۔چندرا شیکھر راؤ کی تصویر کو دودھ سے نہلایا۔اور رکن اسمبلی جناب سی۔رام موھن ریڈی نے اپنے خطاب میں کہا کہ بی آر ایس حکومت غریب عوام کی فلاح و بہبود کے لۓ کام کر رہی ھے

 

۔ اور کسانوں کو 24 گھنٹے مفت برقی سربراہ کر رہی ھے۔اور کسانوں کو آج ہی کسانوں کے قرضہ جات کی معافی کا اعلان کیا ھے۔ اور انہوں نے اپنے خطاب میں کہاکہ غریب عوام کے لۓ حکومت غریب لڑکیوں کی شادی میں کلیان لکشمی اور شادی مبارک اسکیمیات سے اب تک غریب لاکھوں لڑکیاں فیضیاب ھورھی ھیں۔ موصوف نے مزید کہاکہ دلت بندھو۔اوراقلیتی فینانس کارپوریشن سے اقلیتوں کے لۓ قرضہ جات کی فراھمی اورتلنگانہ حکومت نے اقلیتوں کو راست سو فیصد سبسیڈی کے ساتھ امدادی اسکیم کو یقینی بنانے کے لۓ پوری کوشش کررھی ھے۔تلنگانہ حکومت کے سربراہ جناب کے۔چندراشیکھر راؤ نے اپنی خصوصی دلچشپی کے ساتھ تمام عوام کو یکساں دیکھنا چاہتی ھے

 

۔رکن اسمبلی مکتھل جناب سی۔رام موھن ریڈی زے اپنے بیان میں مزید کہاکہ غریب عوام اور بیواؤں کے علاوہ تنہا ضعیف خواتین کو دو ھزار سولہ روپئے ھر ماہ وظائف دے رھی ھے۔اور معزورین کے لۓ ھر ماہ چار ھزار سولہ روپیۓ وظیفہ دینے کا صرف اور صرف تلنگانہ حکومت کو یہ اعزاز حاصل ھے۔

 

اوٹکور منڈل کے مختلف مواضعات کے پروگرامس میں زیڈ پی ٹی سی اشوک گوڑ۔ایم ۔پی۔پی۔وائی۔لکشمی نارائن ریڈی۔اوٹکور سرپنچ سی۔سوریا پرکاش ریڈی۔ اوٹکور نائب سرپنچ عبادالرحمان کلوال۔کوآپشن ممبر عبدالرحمان شبو۔ ایم ۔بال ریڈی پی۔اے۔سی ۔ایس چیر من ۔سابق زیڈ۔پی۔ٹی۔سی۔ڈی۔اروند کمار۔وینکٹیش گوڑ۔سدھاکر ریڈی۔وارڈ ممبر شیخ سمیع۔محمد آصف۔کے علاوہ بی۔آر۔ایس قائدین ۔کسانوں اورکارکنوں کی کثیر تعداد شریک تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button