جرائم و حادثات

تامل ناڈو میں خوفناک سڑک حادثہ _ دو بسوں کے آپس میں ٹکرا جانے سے 5 افراد ہلاک ، 28 زخمی

چنئی _ 19 جون ( اردولیکس ڈیسک) تمل ناڈو میں ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ پیر کی صبح کڈالور ضلع کے پنروتی میں میلپٹمپکم میں دو خانگی  بسیں آپس میں ٹکرا گئیں۔ اس واقعہ میں 5 افراد ہلاک اور  28 سے زائد مسافر زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں 7 کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے

 

ابتدائی اطلاعات کے مطابق کڈلور جانے والی بس کا ٹائر اچانک پھٹ گیا۔ جس کے نتیجے میں ڈرائیور بس پر سے کنٹرول کھو بیٹھا۔ اس کے فوراً بعد یہ بس مخالف سمت سے آنے والی ایک اور پرائیویٹ بس سے ٹکرا گئی۔ اس واقعہ میں دونوں گاڑیوں کے اگلے حصے مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔ حادثہ کی شدت سے کچھ مسافر اپنی نشستوں سے اچھل کر بس کے باہر گر پڑے

 

واقعہ کے فوری بعد پولیس کو اطلاع دی گئی۔ پولیس نے مقامی لوگوں کے ساتھ مل کر امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے نعشیں نکال لیں۔ زخمیوں کو ہاسپٹل لے جایا گیا۔

 

تمل ناڈو کے چیف منسٹر ایم کے اسٹالن نے سڑک حادثہ پر صدمے کا اظہار کیا۔ مرنے والے افراد کے لواحقین کو دو  لاکھ روپے دیے جائیں گے ہاسپٹل میں زیر علاج افراد کے لیے روپے۔ 50,000 مالی امداد کا اعلان کیا ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button