نیشنل

نئے سال کی پارٹی میں اجنبی خواتین کے ساتھ سیلفی لینے کی زبردستی پر ہنگامہ برپا _ مار پیٹ اور تقریب درہم برہم _ ویڈیو دیکھیں

نئی دہلی _ یکم جنوری ( اردولیکس) دہلی کے قریب گریٹر نوئیڈا میں نئے سال کی پارٹی کے دوران دو افراد اجنبی خواتین کے ساتھ سیلفی لینے کی کوشش کررہے تھے جس پر ان خواتین کے شوہروں نے اعتراض کیا۔ جس پر ان افراد نے خواتین کے شوہروں پر حملہ کردیا۔ جس کے بعد پارٹی میں شریک دیگر افراد نے بھی ان دونوں پر حملہ کردیا۔ کافی دیر تک لڑائی جاری رہی ۔ جس کے نتیجے میں تقریب درہم برہم ہوگئی ۔

بتایا جاتا ہے کہ   ہفتہ کی رات گریٹر نوئیڈا ویسٹ کے گور سٹی فرسٹ ایونیو سوسائٹی میں نئے سال کے موقع پر پارٹی کا اہتمام کیا گیا تھا۔ نوئیڈا پولیس حکام نے بتایا کہ پارٹی میں مردوں کا ایک گروپ دو خواتین کے ساتھ سیلفی لینے کی کوشش کر رہا تھا، جس کے بعد ان کے شوہروں اور ملزمین کے درمیان گرما گرم بحث شروع ہو گئی۔

 

عہدیداروں نے بتایا کہ اس کے بعد ملزمین نے دونوں افراد کو زمین پر گھسیٹا اور ان کی پٹائی کی۔  مداخلت کرنے پر ملزمین نے سوسائٹی کے دیگر افراد اور سیکورٹی گارڈز کو بھی زخمی کیا۔ پولیس نے بتایا کہ اس معاملے میں دو لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ جبکہ دیگر ملزمین کی تلاش جاری ہے۔

 

سوسائٹی کے ایک رہائشی اجیت کمار نے بتایا کہ ملزمین اس کی  بیوی اور اس کے دوست کی بیوی کے ساتھ زبردستی سیلفی لینے کی کوشش کر رہے تھے۔ جب اس نے اعتراض کیا تو ملزم نے اسے اور اس کے دوست رتیش کو مارا پیٹا۔ لڑائی میں کچھ اور لوگ زخمی بھی ہوئے۔ پولیس نے بتایا کہ چار افراد کو ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا ہے۔ مقدمہ درج کرکے معاملے کی جانچ کی جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button