تلنگانہ

گستاخ بی جے پی رکن اسمبلی راجہ سنگھ کی ریمانڈ کے فوری بعد ضمانت منظور

حیدرآباد _ 23 اگست ( اردولیکس) بی جے پی کے رکن اسمبلی  راجہ سنگھ، جسے  شان رسول ﷺ کی گستاخی  کے معاملے میں گرفتار کیا گیا تھا، کو ضمانت مل گئی ہے۔ پولیس نے منگل کو  راجہ سنگھ کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے اسے گرفتار کیا اور بولرام پولیس اسٹیشن منتقل کیاتھا ۔ وہاں سے اسے نامپلی عدالت لایا گیا اور جج کے سامنے پیش کیا گیا۔ راجہ سنگھ کو 14ویں ایڈیشنل میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ نے 14 دن کے لیے ریمانڈ پر دیا تھا۔ بعد میں راج سنگھ کے وکیل نے ضمانت کی درخواست دائر کی۔ ٹرائل جج نے CrPC 41-A کے تحت ضمانت منظور کی۔ جج نے کیس کی تفتیش میں پولیس حکام سے تعاون کرنے کا حکم دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button