January 16, 2021

ایرٹیل صارفین کے لئے خوشخبری _ اب 199 پلان میں۔۔۔۔۔

ایرٹیل صارفین کے لئے خوشخبری _ اب 199 پلان میں۔۔۔۔۔

حیدرآباد_6 جنوری ( اردو لیکس)ایرٹیل صارفین  کے لئے خوشخبری ہے۔ ٹیلی کام آپریٹر ایئرٹیل نے  اپنے پری پیڈ پلان میں تبدیلی کرکے 199 روپے کردی ہے۔ اس نئے پلان کے تحت صارفین مزید ڈیٹا  حاصل کرسکتے ہیں۔ 199 روپے کا نیا پلان  فی الحال  آندھرا پردیش ، تلنگانہ اور کرناٹک میں ٹیلی کام سرکل کے صارفین پر لاگو ہے۔ جلد ہی دوسری ریاستوں کے صارفین کے لئے بھی لانے کا اعلان کیا ہے ۔ اس سے قبل  صارفین کو 199 روپے کے پلان کے تحت روزانہ 1GB ڈیٹا ملتا تھا۔اب انہیں روزانہ 1.5GB ڈیٹا ملے گا۔ایرٹیل صارفین کو 1.5 جی بی روزانہ ڈیٹا  کے  ساتھ 100 ایس ایم ایس فی دن ، لامحدود کالنگ خدمات بھی پیش کرے گا۔ یہ پلان 24 دن کے لئے رہے گا۔

Post source : urduleaks