January 16, 2021

جنگاوں میں پتنگ بازی کے دوران لڑکی عمارت سے گر پڑی

جنگاوں میں پتنگ بازی کے دوران لڑکی عمارت سے گر پڑی

ورنگل _ 12 جنوری ( اردو لیکس) تلنگانہ کے جنگاوں ٹاون میں ایک نوجوان لڑکی پتنگ بازی کے دوران عمارت کی دوسری منزل سے گر کر شدید زخمی ہوگئی۔شراوانی نامی لڑکی اپنے مکان کی دوسری منزل پر پتنگ بازی میں مصروف تھی کہ توازن کھو جانے سے لڑکی چھت سے سڑک پر پارک کئے ہوئے ایک آٹو پر گر پڑی۔جس کے نتیجہ میں آٹو کا ٹاپ توٹتے ہوئے لڑکی سیٹ پر جا گری۔مقامی افراد نے اسے فوری ہاسپٹل منتقل کردیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے

Post source : urduleaks