جرائم و حادثات

بیوی سے جھگڑا کرنے کے بعد ایک شخص نے دو بیٹوں کے ساتھ مل کر کرلی خودکشی

اننت پور _ 30 مارچ ( اردولیکس) آندھراپردیش کے اننت پور ضلع میں پیش آئے ایک افسوسناک واقعہ میں ایک شخص نے بیوی سے جھگڑا کرنے کے بعد اپنے دو بیٹوں کے ساتھ مل کر تالاب میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی ۔

 

اننت پور  کے   اننتا ساگر  تالاب میں باپ اور دو بیٹوں کی تین لاشیں ملنے سے مقامی عوام میں سنسنی پھیل گئی ۔ پولیس کے مطابق خودکشی کرنے والوں کی شناخت اننت پور شہر کے رنگاسوامی نگر کے محمد رفیع (35) اور  اس کے دو بیٹے عمران (9) اور دوسرے بیٹے سہیل (6) کے طور پر کی گئی ہے۔ اننت پور تھرڈ ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں شکایت موصول ہوئی کہ 35 سالہ  محمد رفیع نے اپنی بیوی کے ساتھ جھگڑا کرنے کے بعد  اپنے دونوں بیٹوں کو گھر سے  لے کر چلا گیا۔ اس دوران اننتا ساگر تالاب میں  لاشیں ملی ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ رفیع اپنی بیوی کے چال چلن پر شک کرتا تھا اور اسی مسئلے پر ان کے درمیان اکثر جھگڑے ہوتے تھے گزشتہ روز اس نے اسی مسئلے پر بیوی سے جھگڑا کرنے کے بعد دونوں بیٹوں کو لے کر گھر سے چلا گیا تھا پولیس اس معاملے کی تحقیقات کررہی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button