نیشنل

کرناٹک کے اسمبلی انتخابات _ مجلس کی پہلی فہرست جاری

حیدرآباد _  کل ہند مجلس اتحاد المسلمین نے کرناٹک کے مجوزہ اسمبلی انتخابات کے سلسلہ میں  پارٹی امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کر دی ہے۔  3 امیدواروں کی پہلی لسٹ صدر مجلس و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین اویسی نے اپنی دستخط سے جاری کر دی ہے۔ تین امیدواروں میں دو مسلمان اور ایک پسماندہ طبقہ کا امیدوار شامل ہے۔ مجلس کا جانب سے بیلگاوی نارتھ اسمبلی حلقہ سے لطیف خان امیر خان پٹھان ، ہبلی کے دھارواڑ ایسٹ حلقہ سے در گپہ کیشیا بیجاواڈ اور بسوانا کے بھا گیواڑی حلقہ سے اللہ بخش محبوب صاحب بیجاپوری کو امیدوار بنایا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ مئی کے مہینے میں کرناٹک میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button