جنرل نیوز

وزیر اجےکمار نے کھمم کے مسلمانوں کے لیے کچھ نہیں کیا _ یکساں سول کوڈ پر مگر مچھ کے آنسو نہ بہانے کانگریس کا مشورہ

کھمم سٹی کانگریس صدر محمد جاوید کانگریس آفس کھمم میں منعقدہ پرہجوم پریس کانفرنس سے کھمم سٹی کانگریس صدر محمد جاوید نے صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھمم رکن اسمبلی و ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ پی اجےکمار پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پی اجے کمار نے کھمم شہر کے مسلمانوں کے لیے کچھ کام نہیں کیا ہر مرتبہ صرف زبانی جمع خرچ کیا

 

محمد جاوید نے کہا کہ پی اجے کمار کا اسمبلی حلقہ کھمم شہر ہے اور کھمم شہر میں اقلیتوں کی فلاح و بہبود اور بالخصوص مسلمانوں کے لیے کچھ کام نہیں کیا صرف اقلیتوں اور مسلمانوں کا نام لیکر اپنا الو سیدھا کیا محمد جاوید نے پی اجے کمار سے سوال کیا کہ سی اے اے اور این آر سی اور این پی آر پر متحدہ کھمم ضلع میں تمام سیاسی جماعتوں اور دینی و ملی تنظیموں کی جانب سے مرکز کی بی جے پی حکومت کے خلاف زبردست صدائے احتجاج بلند کیاتھا اس احتجاج میں برادران وطن کی بھی کثیر تعداد شریک تھی

 

کھمم شہر کے رکن اسمبلی ہونے کی حیثیت سے ایک احتجاج میں بھی آپ نے  شرکت کو گوارا نہیں سمجھا محمد جاوید نے سوال کیا کہ کیا اجے کمار ہندو ووٹوں سے ڈرگئے؟ محمد جاوید نے مزید کہا کہ کھمم کے اردو لائبریری پر تین سال سے تالہ ہے بی آر ایس کی حکومت نے منظم سازش کے تحت کھمم ضلع کے تمام اقلیتی اداروں کو مقفل کرنے کا کام کیا

 

پی اجےکمار مسلم قیادت کو کھمم میں آگے بڑھنے میں بڑی رکاوٹ ہے آنے والے اسمبلی کے عام انتخابات میں شکست کے ڈر سے بی آر ایس پارٹی قائدین بھوکلاھٹ کا شکار ہے محمد جاوید نے پی اجے کمار کو مشورہ دیا کہ یکساں سول کوڈ پر کانگریس کو درس دینا چھوڑ دیں کانگریس پارٹی نے اس ملک میں 50 سال حکومت کی کانگریس پارٹی ملک کے دستور پر یقین رکھتی ہے پی اجے کمار پریس کانفرنس میں اپنے ارد گرد دو چار مسلمانوں کو بٹھاکر یکساں سول کوڈ پر ہمدردی جتانے کی ناپاک کوشش کی

 

محمد جاوید نے کہا کہ یکساں سول کوڈ سے مسلمانوں سے زیادہ قبائلی طبقات عیسائیوں سکھ برادری کو نقصان ہے راہول گاندھی پر اعتراض کرنے سے پہلے محمد جاوید نے کہا کہ تلنگانہ کے وزراء اپنا قد ناپ لیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button