January 23, 2021

اردو ٹرینڈ ٹیچرس پداپلی کی جانب سے طلبا کے لئے تحریری مقابلے

اردو ٹرینڈ ٹیچرس پداپلی کی جانب سے طلبا کے لئے تحریری مقابلے

پداپلی _14 جنوری ( اردو لیکس)تلنگانہ اسٹیٹ اردو ٹرینڈ ٹیچرس ایسوسی ایشن پداپلی کے زیر اہتمام یوم جمہوریہ کے پیش نظر تحریری مسابقہ کا انعقاد، تفصیلات کے مطابق اردو ٹرینڈ ٹیچرس پداپلی کے زیر اہتمام طلبہ و طالبات کو تاریخ سے روشناس کرانے کے لئے تحریری مسابقہ بعنوان یوم جمہوریہ اور مجاہدین وطن تینوں زبانوں اردو انگریزی اور تلگو میں بتاریخ 17 جنوری 2021 بروز اتوار صبح 10:30 تا 12 بجے تک کریسنٹ پبلک اسکول قدرت نگر فاران اشٹریٹ پر رکھا گیا ہے، جس میں گروپ ١ جماعت پنجم تا ہفتم گروپ ٢ جماعت ہشتم تا دہم گروپ ٣ انٹر تا پی جی خواہش مند طلبہ و طالبات مندرجہ نمبرات پر رابطہ کرکے حصہ لے سکتے ہیں۔9642343786,7780456768

Post source : urduleaks