January 16, 2021

سہاگ رات کے دن دلہے کی خودکشی

سہاگ رات کے دن دلہے کی خودکشی

نلگنڈہ 14 جنوری (اردولیکس) ضلع نلگنڈہ میں ایک دلہے نے سہاگ رات کے دن خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ منی مدے موضع میں رونما ہوا۔ مقامی 27 سالہ سومیا کی شادی 3 جنوری کوہوئی تھی۔ شادی کے 11 دن بعد کل ان کی سہاگ رات تھی۔ دلہا کل صبح دوستوں سے ملاقات کے بہانے گھرسے روانہ ہوا اوراس نے پھانسی لے لی۔ خودکشی کی وجوہات کا فوری پتہ نہیں چل سکا۔ دلہے کی موت سے دونوں خاندانوں پرغم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا۔

Post source : urduleaks