جرائم و حادثات

تلنگانہ میں گجرات اے ٹی ایس کے دھاوے _ حیدرآباد اور گوداوری کھنی سے تین افراد گرفتار ، باپ بیٹی بھی شامل

حیدرآباد _ 28 جون ( اردولیکس) گجرات کی انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) پولیس نے تلنگانہ کے  دو مقامات پر دھاوے کرتے ہوئے تین مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔جن میں باپ اور بیٹی بھی شامل ہیں

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق گجرات کی  اے ٹی ایس پولیس نے پیر کی رات حیدرآباد پہنچی اور مقامی پولیس کے تعاون سے منگل تک شہر حیدرآباد کے کالاپھتر اور گوداوری کھنی کے سری نگر کالونی  میں دھاوے کئے ۔ پیر کی رات کالاپھتر کی ایک  کالونی میں واقع میڈیکل  شاپ کے مالک فاضل  کو گرفتار کر کے کالاپتھر پولیس اسٹیشن لے جایا گیا۔

 

اس کے علاوہ منگل کی رات گجرات اے ٹی ایس نے گوداوری کھنی کے سری نگر کالونی سے ایک  50 سالہ محمد جاوید   سافٹ ویئر ٹرینر  اور ان  کی بیٹی 20 سالہ خدیجہ  کو بھی گرفتار کرلیا ۔ ان دونوں کا تعلق گوداوری کھنی سے ہے لیکن وہ حیدرآباد ٹولی چوکی کے علاقے حکیم پیٹ میں مقیم ہیں۔ وہ حال ہی میں بقرعید کے لیے اپنے آبائی شہر گوداوری کھنی آئے تھے۔ اس کی اطلاع ملنے کے بعد اے ٹی ایس نے گوداوری کھنی جاکر منگل کو انہیں اپنی تحویل میں لے کر حیدرآباد منتقل کردیا۔

 

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق تلنگانہ کی انٹیلی جنس کے ایک عہدیدار نے انکشاف کیا ہے کہ ان تینوں کو اس اطلاع پر حراست میں لیا گیا ہے کہ وہ ایک دہشت گرد گروپ کی خاتون سے رابطے میں تھے جسے حال ہی میں گجرات پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ اگرچہ ان تینوں کا دہشت گردی کی سازشوں سے کوئی تعلق نہیں ہے، لیکن ان سے گجرات میں گرفتار گینگ کے بارے میں معلومات حاصل کرنے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔ ان تینوں کو بطور گواہ سلوک کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button