تلنگانہ

نارائن پیٹ میں پکوان گیس سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف بی آر ایس کا دھرنا

نارائن پیٹ: 03 مارچ (اردو لیکس) مرکزی حکومت کی جانب سے پھر ایک مرتبہ پکوان گیاس کی قیمت میں اضافہ کے خلاف بی آر ایس پارٹی کے ریاستی ورکنگ صدر کے ٹی آر کی ہدایت پر نارائن پیٹ مستقر کے نرسی ریڈی چوراہا پر بی آر ایس پارٹی کی جانب سے خالی گیاس سلنڈروں کے ساتھ احتجاج دھرنا منظم کیا گیا۔ رکن اسمبلی نارائن پیٹ ایس راجندر ریڈی نے شرکت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی پکوان گیس کی قیمتوں میں 50 روپے اور کمرشل گیس کی قیمتوں میں 350 روپے کا اضافہ کرکے اپنے دوست اڈانی کے نقصانات کو پورا کرنے کے لے اس طرح کام کر رہے ہیں۔

 

ایک سلینڈر کی قیمت جو مودی سرکار آنے سے پہلے 400 روپیے تھی آج 1200 تک اسکی قیمت پہنچ گئی ہے۔ یوم خواتین کے موقع پر وزیراعظم مودی کی جانب سے ملک کے خواتین کو تحفے کے طور پر سلینڈر کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا۔ بی آر ایس پارٹی اس وقت تک تحریک کو چلائے گی تب تک مرکزی حکومت بڑھائی ہوئی قیمت کو کم نہیں کرتی۔ اس احتجاجی دھرنے میں بی آر ایس پارٹی قائدین سیاہ جھنڈے لگاکر احتجاج درج کیا۔

 

اس دھرنے میں بی آر ایس پارٹی گندے انوسیا چندرکانت چیرمین بلدیہ’ ہری نارائن بھٹڈ نائب صدرنشین بلدیہ’ اماں کولا سرینواس ایم پی پی’ سدرشن ریڈی کے علاوہ اقلیتی قائدین امیر الدین ایڈوکیٹ کونسلر’ محمود انصاری اقلیتی صدر بی آر ایس پارٹی’ غلام دستگیر چاند’ تاج الدین ٹنگلی’ ریاض الدین رنگریز’ تقی خرادی’ محمد چاند پاشاہ ذی ٹیکس’ فیروز حسین’ حسن الدین مسعودی نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button