تلنگانہ

گجویل کے بعد چیف منسٹر چندرشیکھرراو کی نظریں اب کاماریڈی کی زمینوں پر: محمد علی شبیر

کاماریڈی 25 اگسٹ ( اردو لیکس) کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر محمد علی شبیر نے الزام لگایا کہ چیف منسٹر چندرشیکھرراو حیدرآباد اور گجویل کی زمینوں کو ہڑپنے کے بعد کاماریڈی کی زمینوں کو ہڑپنے یہاں سے مقابلہ کررہے ہیں انہوں نے کاماریڈی کے عوام بالخصوص کسانوں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی زمینوں کو بچائے رکھیں۔ ورنہ حیدرآباد اور گجویل کی طرح کسانوں اور دیگر افراد سے چیف منسٹر اور ان کے حواری سستے داموں میں زمین خریدی کرتے ہوئے اسے اونچے داموں میں فروخت کریں گے۔

 

کاماریڈی کے کلاسک فنکشن ھال میں سابق وزیر محمد علی شبیر نے بھاری جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کسانوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے زمینوں کو بچالو حیدرآباد اور گجویل کے زمینوں کو ختم کرکے کے سی آر کی نظر کاماریڈی ضلع کے زمینوں پر ہے جس کے لیے وہ کاماریڈی حلقہ اسمبلی سے مقابلہ کا فیصلہ کئے ہیں

 

اپنی جذباتی تقریر کے ساتھ محمد علی شبیر نے عوام کی دُعائیں اور اشیرواد مانگا جس پر جلسہ عام میں موجود عوام شگاف نعروں میں شبیر علی کو اپنی تائید کااعلان کیا ۔ان کے ہمرا سابق رکن اسمبلی گجویل و امیدوار گجویل اسمبلی کانگریس امیدوار نرساریڈی بھی موجود تھے

نرسا ریڈی نے کہا کہ  کے سی آر نے گجویل میں کسانوں کی قیمتی زمینوں کو کوڑیوں کے دام پر حاصل کرکے کروڑوں روپیوں میں فروخت کیا جس کی وجہ سے وہ گجویل اسمبلی حلقہ سے خوف زدہ ہوکر  کاماریڈی کی  طرف آرہے ہیں

 

انہہوں نے کاماریڈی کی عوام سے اپیل کی کہ چیف منسٹر چندرشیکھرراو کو کاماریڈی اور گجویل سے بے دخل کرکے ریاست میں غریبوں کی سرکار کسانوں کی سرکار کو کامیاب بنائیں اور  ریونت ریڈی کو چیف منسٹر اور محمد علی شبیر کو ڈپٹی چیف منسٹر بنانے کا عہد کریں

متعلقہ خبریں

Back to top button