نیشنل

دہلی میں ہجومی تشدد۔ مسلم نوجوان کو کھمبے باندھ کر پیٹ پیٹ کرہلاک کردیا گیا

نئی دہلی: دہلی کے سندر نگر علاقے میں ایک معذور مسلمان کو پلر سے باندھ کراتنی بے رحمی سے پیٹا گیا کہ اس کی موت ہوگئی۔ پولیس نے اس معاملہ میں قتل کا کیس درج کرلیا ہے۔ مقتول کی شناخت محمد اسرارکے طورپرکی گئی ہے جو ذہنی طورپرمتاثربتایا گیا ہے۔

 

واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔ الزام عائد کیا جارہا ہے کہ نوجوان گنیش پنڈال سے پیسوں کی چوری کی کوشش کررہا تھا جبکہ بعض کا کہنا ہے کہ وہ پرساد لینے آیا تھا اسی لئے اسے پیٹ پیٹ کرہلاک کردیا گیا۔ ویڈیو میں کئی لوگ متاثرہ کو لاٹھیوں سے پیٹتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

 

اس واقعہ کے منظر عام پر آنے کے بعد کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کو رونما ہونے سے روکنے کے لیے علاقے میں بڑی تعداد میں پولیس اہلکار تعینات کر دیے گئے۔ پولیس علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کر رہی ہے تاکہ واقعہ کے ذمہ داروں کی شناخت کی جا سکے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button