انٹر نیشنل

زکوۃ کی رقم کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچ جانے سے 85 غریب افراد جاں بحق، درجنوں زخمی _ ویڈیو دیکھیں

نئی دہلی _ 20 اپریل ( اردولیکس ڈیسک)  یمن کے دارالحکومت صنعا میں چہارشنبہ کی رات ماہ رمضان میں زکوۃ کی امداد کی تقسیم کے لیے منعقدہ تقریب کے دوران لوگوں میں بھگدڑ مچ گئی جس میں کم از کم 85 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے۔ حوثی باغیوں کے زیرانتظام وزارت داخلہ کے مطابق، یہ واقعہ صنعاء کے وسط میں واقع اولڈ سٹی کے ایک اسکول میں اس وقت پیش آیا جب سینکڑوں غریب لوگ تاجروں کے زیر اہتمام زکوۃ کی تقسیم ایک تقریب میں جمع تھے۔

 

وزارت کے ترجمان بریگیڈیئر عبدالخالق الآغری نے کہا کہ یہ واقعہ مقامی حکام کے ساتھ تعاون کے بغیر رقوم کی ‘بے ترتیب تقسیم’ کے نتیجہ میں پیش آیا۔ درجنوں زخمیوں کو قریبی دواخانوں میں منتقل کر دیا گیا۔ صنعا میں صحت کے ایک اعلیٰ اہلکار مطہر المعونی نے ہلاکتوں کی تعداد بتائی اور کہا کہ حوثیوں کے المسیرہ سیٹلائٹ ٹی وی چینل کے مطابق، کم از کم 13 شدید زخمی ہیں

باغیوں نے فوری طور پر اس اسکول کو سیل کر دیا جہاں تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا اور صحافیوں سمیت لوگوں کو قریب آنے سے روک دیا۔ عینی شاہدین، عبدالرحمٰن احمد اور یحییٰ محسن نے بتایا کہ مسلح حوثیوں نے ہجوم پر قابو پانے کی کوشش میں ہوا میں گولی چلائی، جس کے باعث برقی کا تار کر نیچے گر گیا اور وہاں جمع لوگوں میں بھگدڑ مچ گئی

 

حوثیوں کے زیر انتظام وزارت داخلہ نے کہا کہ اس نے دو منتظمین کو حراست میں لے لیا ہے اور ان سے تفتیش جاری ہے۔ یمن کے دارالحکومت پر ایرانی حمایت یافتہ حوثیوں کا کنٹرول ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button