جرائم و حادثات

حیدرآباد کے پرانے شہر میں 2 نقلی ڈاکٹرس گرفتار

حیدرآباد:ٹاسک فورس کے حکام نے ہفتہ کی دیر رات پرانے شہر کے علاقے بھوانی نگر میں دو کلینک پر چھاپہ مارا اور دو فرضی ڈاکٹرس کو گرفتار کیا۔

گرفتار شدگان میں یاقوت پورہ مدینہ نگر کے رہنے والے محمد سیف الدین عمر (46) سال اور بھوانی نگر  تالاب کٹہ کے محمد معظم عمر (32) سال بتائے گئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ اگرچہ یہ دونوں مریضوں کا علاج کرنے کے اہل نہیں تھے لیکن وہ کلینک میں مریضوں کا علاج کر رہے تھے اور لوگوں کی جان کو خطرے میں ڈال رہے تھے۔ انہیں مزید تفتیش کے لیے بھوانی نگر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button