این آر آئی

کینیڈا میں نامعلوم افراد کے حملے میں زخمی ہندوستانی طالب علم کی موت

حیدرآباد _ 24 جولائی (اردولیکس ڈیسک) کینیڈا میں نامعلوم افراد کے حملے میں ایک ہندوستانی طالب علم ہلاک ہوگیا۔ گورویندر ناتھ (24)  نامی کا ایک نوجوان صوبہ اونٹاریو میں پیزا ڈیلیوری بوائے کے طور پر کام کر رہا تھا ۔  9 جولائی کو، صبح 2:30 بجے، وہ پیزا کی ڈیلیوری کے لیے مسی سواگا گیا ۔ اس وقت گرویندر پر کچھ نامعلوم افراد نے حملہ کیا۔ اس کی گاڑی چوری  کرلی گئی

 

اس حملے میں گرویندر شدید زخمی ہو گیا تھا۔ ٹورنٹو میں قونصلیٹ جنرل آف انڈیا کے دفتر نے بتایا کہ اسے فوری طور پر مقامی ہاسپٹل لے جایا گیا اور 14 جولائی کو علاج کے دوران اس کی موت ہو گئی۔ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گرویندر کی موت بہت افسوسناک ہے ۔ گرویندر کی نعش  27 جولائی کو ہندوستان لے جائی جائے گی۔ گرویندر کا تعلق پنجاب کے کریم پور سے ہے  دوسری جانب، تقریباً 200 ہندوستانی طلباء نے مسی ساگا میں گرویندر  کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے کینڈل لائٹ مارچ کا اہتمام کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button