نیشنل

پٹنہ میں 15 اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس _ مودی حکومت کے خلاف اپوزیشن کا مضبوط محاذ تیار کرنے نتیش کمار کی پہل کامیاب !

پٹنہ، 23 جون (اردولیکس ڈیسک ) مرکز میں مودی حکومت کے خلاف اپوزیشن کا مضبوط محاذ تیار کرنے بہار کے چیف منسٹر نتیش کمار کی پہل کامیاب ثابت ہوئی۔ آج بہار کی دارالحکومت پٹنہ میں نتیش کمار کی دعوت پر  15 اپوزیشن جماعتوں نے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوکر آپسی اختلافات اور عزائم کو بالائے طاق رکھ  کر بی جے پی اور اس کی اتحادی جماعتوں کے خلاف متحد ہوکر 2024  کے لوک سبھا انتخابات میں مشترکہ امیدوار کھڑا کرنے پر غور  کیا۔

 

اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں 15 جماعتوں کے 27 قائدین نے شرکت کی۔جن میں نتیش کمار، راہول گاندھی، ممتا بنرجی، ایم کے اسٹالن، ملیکارجن کھرگے، بھگونت مان، اروند کیجریوال، ہیمنت سورین، ادھو ٹھاکرے، شرد پوار، لالو پرساد، اکھلیش  یادو، عمر عبداللہ، محبوبہ مفتی، ٹی آر بالو، دیپانکر بھٹاچاریا یادو، ابھیشیک بنرجی، ڈیرک اوبرائن، کے سی وینوگوپال، سپریا سولے، منوج جھا، فرہاد حکیم، پرفل پٹیل، راگھو چڈھا، سنجے سنگھ، سنجے راوت، راجیو رنجن سنگھ عرف لالن سنگھ، سنجے جھا، سیتارام یچوری، آدتیہ ٹھاکرے اور  ڈی راجہ شامل ہیں

 

یہ اجلاس 4 گھنٹوں تک جاری رہا اپوزیشن قائدین نے 12 جولائی کو  شملہ میں اپنا دوسرا اجلاس منعقد کرنے کا بھی فیصلہ کیا تاکہ کم از کم مشترکہ پروگرام تیار کیا جا سکے اورمستقبل کے لائحہ عمل پر فیصلہ کیا جا سکے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button