تلنگانہ

کرناٹک طرز کی مہم کی حکمت عملی تلنگانہ میں اپنانے کانگریس نے کیا فیصلہ : محمد علی شبیر

حیدرآباد _ 5 اگست ( اردولیکس ) تلنگانہ کانگریس کی سیاسی امور کمیٹی کے  کنونیر و سابق وزیر محمد علی شبیر نے کہا ہے کہ پارٹی کے سینئر لیڈر کے سی وینوگوپال نے تلنگانہ میں کانگریس کو جیتنے کے لیے کئی تجاویز پیش کی ہیں۔ کے سی وینوگوپال نے کرناٹک طرز کی مہم کی حکمت عملی اپنانے کا مشورہ دیا۔ جس کے مطابق ہم نے ٹرائبل ڈے کے موقع پر تانڈوں میں قبائلی افراد کے ساتھ رہنے کا فیصلہ کیا۔ریاست میں اراضی اسکام ہورہا ہے ہم اس پر چارج شیٹ پیش کریں گے.

 

محمد علی شبیر نے کہا کہ 15 اگست سے 15 ستمبر تک 4 عوامی جلسے منعقد کئے جائیں گے۔ ظہیر آباد، محبوب نگر اور نلگنڈہ پارلیمانی حلقوں میں جلسہ عام کریں گے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button