جنرل نیوز

وزیر ٹرانسپورٹ پی اجےکمار کی کھمم کے مختلف علاقوں میں انتخابی مہم

آج کھمم شہر کے مختلف ڈیویژنوں میں ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ پی اجےکمار و امیدوار حلقہ اسمبلی کھمم بی آر ایس پارٹی نے روڈ شو منعقد کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کار کے نشان پر ووٹ دیکر بی آر ایس پارٹی کو بھاری اکثریت کے ساتھ کامیاب بنانے کی اپیل کی پی اجےکمار نے کہا کہ کھمم ضلع کی ترقی ہی میری کامیابی کی ضمانت ہے

 

پی اجے کمار نے کھمم شہر کے عوام سے اپیل کی ہے کہ کانگریس کے جھوٹے وعدوں میں نہ آئیں تلنگانہ کی ترقی کے سی سی آر کی قیادت میں جنگی خطوط پر ہورہی ہے پی اجے کمار نے دعویٰ کیا کہ میری کھمم اسمبلی حلقہ سے ہیٹ ٹرک ہورہی ہے جس کو کوئی بھی اپوزیشن پارٹی نہیں روک سکتی بی آر ایس حکومت کی اسکیمات کو عوام کے دہلیز تک پہنچانے کا کام کیا گیا تلنگانہ میں کے سی آر ہیٹ ٹرک کرتے ہوئے تیسری مرتبہ چیف منسٹر بنیں گے

متعلقہ خبریں

Back to top button