ایجوکیشن

نیٹ میں امتیازی نمبرات سے کامیاب ہونے والے کھمم کے 17 طلباء وطالبات کی تہنیت

کھمم _ نیٹ میں امتیازی نمبرات سے کامیاب ہونے والے کھمم ضلع کے 17 طلباء وطالبات کو تہنیت پیش کی گئی۔سال 2022 اور 2023 نیٹ امتحانات میں کھمم ضلع کے 17 مسلم طلباء وطالبات نے بہترین مظاہرہ کرتے ہوئے امتیازی نمبرات سے کامیابی حاصل کی تلنگانہ کے مختلف میڈیکل کالجوں میں ان طلباء وطالبات کو ایم بی بی ایس میں مفت داخلہ ہوا

 

اس مناسبت سے کھمم مسلم فورم کی جانب سے ستارا ہوٹل میں ان طلباء وطالبات کی تہنیتی تقریب منعقد کی گئی اس موقع پر آکسفورڈ اسکول کھمم کے کرسبانڈنٹ جعفر متین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محنت لگن اور عظم مصمم کے ذریعے طلباء تعلیم کے ہر میدان میں کامیابی حاصل کرسکتے ہے آج ملک میں ایک منظم سازش کے تحت مسلم طلباء وطالبات کو تعلیم سے محروم کرنے کی ناپاک کوشش کی جارہی ہے

 

ایسے موقع پر ہمت کے ساتھ آگے بڑھ نے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ خدمت خلق کے جذبے سے تعلیم حاصل کریں اس موقع پر تمام طلباء وطالبات کی شال پوشی اور گل پوشی کی گئی اس تقریب سے مفتی عبدالرؤف خان قاسمی توفیق ایڈوکیٹ نے بھی خطاب کیا چھوٹے بابا نے پروگرام کی نظامت کی بی آر ایس اقلیتی قائد ریاست نے کلمات تشکر ادا کیے

متعلقہ خبریں

Back to top button