جنرل نیوز

عوام ہند ویلفیئر اینڈ چراٹبل فاؤنڈیشن کھمم کے جانب سے عید کٹس کی تقسیم

کھمم شہر کے مکہ مسجد این ایس پی کالونی میں عوام ہند ویلفر ایڈ چراٹبل فاؤنڈیشن کی جانب سے کٹس تقسیم کا دوسرا مرحلہ عمل میں آیا پھلے مرحلہ میں رمضان راشن کٹس کی تقسیم عمل میں آئی آج دوسرے مرحلے کے تحت 100 سے زائد غرباء و مستحقین میں عید کٹس کی تقسیم عمل میں لائی گئیں پروگرام کی صدارت حافظ محمد جواد احمد چیرمین عوام ہند ویلفر ایڈ چراٹبل فاؤنڈیشن نے کی مہمانان خصوصی کی حیثیت سے کھمم شہر کے ماہرہ تعلیم و صدر مسلم حقوق احتجاجی سمیتی تلنگانہ و آندھرا پردیش محمد اسعد اور جناب علی خان صاحب صدر مکہ مسجد کھمم نے شرکت کرتے ہوئے اپنے ہاتھوں سے غرباء و مستحقین میں عید کٹس تقسیم کیے اس موقع پر محمد اسعد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مذہب اسلام مساوات کی تعلیم دیتاہے اور رمضان کے مقدس ماہ میں اور بالخصوص عید کے موقع پر غرباء و مستحقین کا خیال رکھنا ھم سب کی ذمداری قرار دیا اور وہاں موجود لوگوں پر زور دیتے ہوئے محمد اسعد نے کہا کہ ہمیشہ اللہ پر نظر رکھنا چاہیے اس لیے کہ دینے والی ذات اللہ کی ہے آج آپ کو عید کٹ دیجا رہی ہے مستقبل میں آپ عید کٹ دینے والے بنیں اس موقع حافظ سید سلیم امام وخطیب مکہ مسجد بھی موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button