تلنگانہ

شادی کی بارات میں” بلٹ بنڈی ” گانے پر ڈانس کرتے ہوئے شہرت حاصل کرنے والا دلہا رشوت لیتے ہوئے پکڑا گیا

حیدرآباد _ 20 ستمبر ( اردولیکس) شادی کی بارات میں تلگو کے مشہور گیت ”  بلٹ بنڈی ”   کے گانے پر ڈانس کرتے ہوئے شہرت حاصل کرنے  دلہا اشوک آج پھر سرخیوں میں آگیا ہے اینٹی کرپشن بیورو کے عہدیداروں نے اسے رشوت قبول کرتے ہوئے رنگے ہاتھ پکڑ۔جو حیدرآباد کے مضافات میں واقع بڈنگن پیٹ میونسپل کارپوریشن میں اسسٹنٹ ٹاون پلاننگ آفیسر ہے

دیویندر ریڈی نامی ایک شخص نے مکان  کے تعمیراتی اجازت ناموں کے لئے درخواست دی تھی جس پر اشوک نے اس سے  30 ہزار روپے رشوت کا مطالبہ کیا۔ متاثرہ شخص نے اے سی بی کو  اشوک کے خلاف شکایت درج کرائی ۔ دیویندر ریڈی کی شکایت پر ، اے سی بی ڈی ایس پی سوریا نارائن کی قیادت میں عہدیداروں نے اشوک اور ایک خانگی کنٹراکٹر سرینواس کو رشوت کی رقم لیتے ہوئے گرفتار کرلیا ناگول کے راک ٹاؤن کالونی میں اشوک کے گھر پر اے سی بی کی تلاش لی

متعلقہ خبریں

Back to top button