جرائم و حادثات

حادثہ کا شکار گاڑی سے سنترے لوٹنے امڈ پڑا ہجوم۔ ضلع عادل آباد کے واقعہ کا ویڈیو وائرل

عادل آباد: ریاست مہاراشٹرا سے سنترے کا لوڈ لے کر حیدرآباد جانے والی گاڑی حادثہ کا شکار ہوگئی جس کے بعد لوگ پھل لوٹ لینے کیلئے امڈ پڑے۔

 

یہ حادثہ موضع کپٹی کے پاس پیش آیا۔ سنترے کے لوڈ سے لدی لاری کے الٹ جانے کے نتیجہ میں سنترے سڑک پر گرگئے، مقامی افراد کو جیسے ہی اس بات کی اطلاع ملی

 

وہ تھیلے لے کر سنترے لوٹ لینے کیلئے وہاں پہنچ گئے۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پرتیزی کے ساتھ وائرل ہورہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button