جرائم و حادثات

9 دن کا دلہا سڑک حادثہ میں ہلاک دلہن شدید زخمی

حیدرآباد _30 اگست ( اردولیکس)  تلنگانہ میں پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں 9 دن کا دلہا ہلاک اور دلہن شدید زخمی ہوگئی یہ حادثہ بھونگیر ضلع کے چوٹ اپل منڈل کے پتنگی ٹول پلازہ کے قریب پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق سوریہ پیٹ ضلع کے آتماکور سے تعلق رکھنے والا سیدلو اور اس کی بیوی وجیا حیدرآباد میں گزشتہ کئی برسوں سے مقیم تھے اور سیدلو چوکیدار کا کام کرتا تھا شادی کے 20 سال بعد انھیں ایک بیٹا ویربھدرم ہوا۔جس کے25 سال مکمل ہونے کے بعد گزشتہ ایک ہفتے قبل 21 اگست کو 20 سالہ پرانیتا کے ساتھ شادی ہوئی ۔ بتایا گیا ہے کہ ویربھدرم ریلائنس جیو ڈیجیٹل اسٹور حمایت نگر میں کام کرتا تھا شادی کے لئے اس نے 10 دن کی رخصت لی تھی شادی کے بعد ویربھدرم اپنی دلہن کو لے کر سسرال آتماکور گیا تھا اور رخصت ختم ہونے سے ایک دن قبل پیر کو ویربھدرم اپنی بیوی پرانیتا کو لے کر حیدرآباد واپس ہورہا تھا کہ پتنگی ٹول پلازہ کے قریب اس کی تیز رفتار موٹر بائیک بے قابو ہو کر  ٹول پلازہ بورڈ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ویربھدرم کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ پرانیتا شدید زخمی ہوگئی۔جس کو حیدرآباد میں ایک خانگی ہاسپٹل میں شریک کردیا گیا۔ جس کا ہاتھ توٹ گیا ۔ شادی کے 20 سال بعد پیدا ہونے والا اکلوتا بیٹا کی سڑک حادثہ میں موت پر سیدلو کے خاندان میں غم کی لہر دوڑ گئی۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button