تلنگانہ

بی جے پی معاشی عدم مساوات کے ساتھ ملک کو دو حصوں میں تقسیم کر رہی ہے : سی ایل پی لیڈر ملو بھٹی وکرامارکا

عادل آباد۔19/مارچ(اردو لیکس)سی ایل پی لیڈر ملو بھٹی وکرامارکا نے کہا کہ اے آئی سی سی اور پی سی سی کے احکامات کے مطابق وہ 16/ مارچ سے بوتھ اسمبلی حلقہ کے بازار ہتنور منڈل کے پپری گاؤں سے ضلع کھمم تک 91دنوں تک 39 حلقوں میں 1365 کلومیٹر کی ہاتھ سے ہاتھ جوڑو پدیاترا کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہاتھ سے ہاتھ جوڑو پدیاترا بھارت جوڑو کا تسلسل ہے۔ہاتھ سے ہاتھ جوڑو پدیاترا کے چوتھے روز اُوٹنور منڈل کے کماری تانڈہ میں ایک پُر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کیا

 

۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پدیاترا کے دوران لوگ میری توجہ میں کئی مسائل لا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت راشٹریہ سمیتی حکومت برطانوی حکومت کی طرح آدیواسیوں پر ظلم ڈھا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ آدیواسیوں کو پچھلے تین سال سے پانی کے گھڑے اور گملے بنانے کے لیے جنگل سے مٹی اور لکڑی لینے کی بھی اجازت نہیں دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ قبائلیوں کو پوڈو اراضیات پرکاشت کرنے پانی نہیں دیا جا رہا ہے جو کے قبائلیوں اور آدیواسیوں کو جنگلات سے نکالنے کی سازش کے تحت کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت راشٹریہ سمیتی پارٹی کی حکمرانی میں آئی ٹی ڈی اے کمزور ہو گئی ہے انہوں نے کہا کہ بھارت راشٹریہ سمیتی پارٹی حکومت قبائلیوں اور آدیواسیوں کی فلاحی اسکیموں کو ختم کر رہی ہے

 

۔انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی آدیواسیوں کے حقوق کے لیے لڑے گی اور ان کے ساتھ کھڑی رہے گی۔انہوں نے کہا کہ بھارت راشٹریہ سمیتی حکومت فرانسیسی،پرتگالی،برطانوی حکومت کے جیسا کام جیسے یہ کسی دوسرے ملک کی حکومت ہو۔انہوں نے کہا کہ جس مقصد کےلیے تلنگانہ کو حاصل کیا گیا تھا۔اسکے حصول میں بھارت راشٹریہ سمیتی حکومت پوری طرح ناکام ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہر گھر تک پانی پہنچانے کے لیے مشن بھگیرتھ اسکیم کے نام پر 42 ہزار کروڑ روپے کا سب سے بڑا گھوٹالہ مشن بھگیرتھا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اور بھارت راشٹریہ سمیتی پارٹی ایک سکے کہ دو رخ ہیں انہوں نے کہا کہ بی جے پی نفرت کے ساتھ ملک کو تقسیم کر رہی ہے۔اور۔

 

ملک کی دولت چند لوگوں میں تقسیم کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مودی کے دور حکومت میں جو لوگ معاشی طور پر امیر ہیں اور جو نہیں ہیں ان کے درمیان تفاوت بڑھ گئی ہے بی جے پی معاشی عدم مساوات کے ساتھ ملک کو دو حصوں میں تقسیم کر رہی ہے۔انہوں کہا کہ راہول گاندھی نے ملک کو تقسیم کرنے والی بی جے پی سے قوم کو متحد کرنے کے لیے بھارت جوڈو کیا ہے۔انہوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت راشٹریہ سمیتی پارٹی حکومت نے 30 لاکھ نے روزگاروں کی زندگیوں کو سڑک پر پھینک دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹی ائس پی ایس سی پیپر لیک ہونے کی اخلاقی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے بورڈ کے چیئرمین ممبران سیکرٹری کو فوری طور پر استعفیٰ دینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ آنے والے انتخابات میں کانگریس پارٹی کی قیادت میں تلنگانہ ریاست میں سرکار بنے گی۔اس موقع پر عادل آباد ضلع کانگریس کمیٹی صدر ساجد خان،اے آئی سی سی ممبر گنڈرت سجاتا،زیڈ پی ٹی سی چارو لتا،اڈے گجندر، بھارت چوہان،سما روپش ریڈی کے علاوہ دیگر قائدین موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button