تلنگانہ

محمد خواجہ مجیب الدین صدر تلنگانہ ریاستی اُردو اکیڈیمی اور بی۔شفیع اللہ ڈائرکٹرمحکمہ اقلیتی بہبود کا ادارہ دائرۃ المعارف عثمانیہ کا دورہ _ ادارہ کومزید فعال بنانے کا تیقن

جناب محمد خواجہ مجیب الدین صدر تلنگانہ ریاستی اُردو اکیڈیمی و جناب بی۔شفیع اللہ ڈائرکٹرمحکمہ اقلیتی بہبود کا ادارہ دائرۃ المعارف عثمانیہ کا دورہ اورادارہ کومزید فعال بنانے اپنے تعاون کا تیقن

 

حیدرآباد۔23 جنوری۔(اردو لیکس)۔جناب محمد خواجہ مجیب الدین صدر تلنگانہ ریاستی اُردو اکیڈیمی اور جناب بی۔شفیع اللہ ڈائرکٹرمحکمہ اقلیتی بہبود وڈائرکٹر / سکریٹری تلنگانہ ریاستی اردواکیڈیمی نے آج دائرۃ المعارف عثمانیہ کا دورہ کیااور ادارہ کے کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہیں بتایا گیا کہ اس ادارہ کا قیام 1888ء میں ہوا اوراس کے تحت کئی زبانوں کے ہزاروں مخطوطات کی اصلاح اور ایڈیٹنگ کے بعد طباعت عمل میں لائی گئی۔ تفصیلات میں بتایا گیا کہ ادارہ کا اپنا پریس بھی ہے لیکن پرنٹنگ اسٹاف کے نہ ہونے کی وجہ ان دنوں مخطوطات کی طباعت کا کام رکا ہوا ہے۔

 

اجلاس میں بتایا گیا کہ سات مخطوطات کا کام مکمل ہوا ہے جن کی طبا عت ہونی ہے۔ جناب محمد خواجہ مجیب الدین اور جناب بی۔شفیع اللہ نے ادارہ کے ذمہ داروں کو تیقن دیا کہ وہ ادارہ کے کاموں میں تیزی لانے ہر ممکن تعاون کریں گے اور مکمل مخطوطات کی طباعت کا کوئی متبادل انتظام کریں گے۔ اس جائزہ اجلاس میں بتایا گیا کہ ادارہ کی عمارت میں انٹیریئر کا کام بھی التواء میں ہے۔ جناب شفیع اللہ نے اس سلسلہ میں ایسٹمیٹ داخل کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے مخطوطات کی اصلاح اور ایڈیٹنگ کے کام میں مزید تیزی لانے کے لئے کمپیوٹر س و پرنٹرس کی فراہمی کا وعدہ کیا۔

 

اس موقع پردائرۃ المعارف سے جناب محمد مبین اقبال انچارج چیف ایڈیٹر‘ جناب محمد عبدالرحمن و ایڈیٹرس جناب ایم۔ڈی۔ایچ قلندر‘تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈیمی کے عہدیدران جناب شیخ اسماعیل‘جناب عطا اللہ خان‘ جناب محمد ارشد مبین زبیری‘ جناب اطہر خان اورجناب رجب علی پاشا‘ ٹیمریز سے جناب ایم۔اے۔لطیف اکیڈیمک ہیڈ اور جنا ب محمد ناصر پی آ ر او و دیگر موجود تھے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button