جنرل نیوز

المیزان ٹورس اینڈ ٹراویلس کے قافلہ کی ادائیگی عمرہ کے بعد واپسی۔ اگلا قافلہ 25 فروری کو ہوگا روانہ

حیدرآباد۔ الحاج حافظ محمد فیاض علی منیجنگ ڈائریکٹر المیزان ٹورس اینڈ ٹراویلس حج و عمرہ گروپ مانصاب ٹینک حیدرآباد کی قیادت میں 61 حجاج کرام کی بعد ادائیگی عمرہ شمس آباد ائیر پورٹ پر واپسی ہوئی ہے۔

 

الحاج حافظ محمد فیاض علی نے بتایا کہ شب معراج ہمیں مدینہ منورہ میں منانے کا موقع فراہم ہوا ہے اور سعودی حکومت کی جانب سے بہترین انتظامات کئے گئے تھے اور انہوں نے ڈرا کے ذریعہ انتخاب ہونے والے تمام خوش نصیب افراد کو مبارک باد پیش کی۔ اگلا قافلہ 25 فروری کو روانہ ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button