نیشنل

حجاب پرلئے جانے والے فیصلہ سے تمام طلباء کو فائدہ ہوگا۔ کرناٹک کے وزیرتعلیم کا بیان

حیدرآباد: کرناٹک کے وزیر تعلیم مدھو بنگارپا نے کہا ہے کہ ریاست کے اسکولوں اور کالجوں میں حجاب پر پابندی کے تعلق سے اس طرح کا فیصلہ لیا جائے گا جس سے تمام طلبا برادری کو فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملہ میں تمام طلبا کے مفادات کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے پیش قدمی کی جائے گی۔ مدھو بنگارپا نے کہا کہ نصابی کتابوں اور یونیفارم کے تعلق سے کوئی پس و پیش نہیں ہے۔ انہوں نے کہا ’’کہ تعلیمی سال سے اسکولوں کو شروع کرنے کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

 

واضح رہے کہ ڈپٹی چیف منسٹرشیوکمار اور کانگریس نے انتخابی مہم کے دوران کہا تھا کہ ریاست میں کانگریس کے اقتدار میں آنے پربی جے پی حکومت کے فرقہ وارانہ بنیادوں پر بنائے گئے تمام قوانین بشمول حجاب پر پابندی کو واپس لے لیا جائے گا۔ اسی دوران ریاست کے ایک اوروزیر پریانک کھڑگے نے بھی کہا تھا کہ کانگریس حجاب حلال اور گائے کے ذبیحہ قوانین سے متعلق پابندی واپس لے گی۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button