جرائم و حادثات

برقعہ پوش خاتون کے ہاتھ سے تھیلی چھین لی گئی۔ بزرگ خاتون گرپڑی، پھر بھی ظالم رہزن کو رحم نہیں آیا۔ حیدرآباد کے پرانے شہر میں افسوسناک واقعہ _ ویڈیو دیکھیں

حیدرآباد: حیدرآباد کے پرانے شہر میں ایک بے رحمانہ واقعہ پیش آیا۔ رہزن نے برقعہ پوش خاتون کے ہاتھ سے تھیلی چھین لی خاتون نیچےگرپڑی لیکن رہزن کو رحم نہیں آیا۔ اس سے متعلق مناظر سی سی ٹی وی میں ریکارڈ ہو گئے ہیں۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق شاہلی بندہ غازی پورہ کے علاقے میں ایک بزرگ خاتون سڑک سے گزر رہی تھی کہ ایک نوجوان کافی دیر سے ان کا پیچھا کررہا تھا۔ ایک جگہ پہنچ کر اس نے بائیک آن رکھی اور سائیڈ مت کھڑی کر دی۔ اس کے بعد وہ خاتون کے پیچھے چلتا ہوا آیا اور اس نے اچانک خاتون کے ہاتھ میں موجود تھیلی کھینچ لی جبکہ ضعیف خاتون تھیلی کو مضبوطی سے پکڑے ہوئے تھی،

 

رہزن نے اسے زور سے کھینچا جس کے ساتھ ہی خاتون نیچے گر پڑی۔ رہزن نے بے رحمی سے ان کے ہاتھ سے بیگ چھین لیا اور وہاں سے بائیک پر فرار ہو گیا۔ اس سے پہلے کہ ضعیف خاتون سنبھل پاتی رہزن موٹر سائیکل پر سوار ہوکر فرار ہوگیا۔ خاتون نے اٹھ کر آس پاس کے گھروں کے لوگوں کو آگاہ کیا لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ اس چوری کے مناظر قریبی سی سی ٹی وی کیمروں میں ریکارڈ ہو گئے تاہم یہ معمر خاتون کون ہے اور بیگ میں کیا ہے یہ معلوم نہیں ہو سکا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button